کانگریس کے رکن ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پُشکر کے قتل کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، سنندا کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے وصول کر لی ہے۔
میڈیا کے مطا بق پولیس حکام نے ایف بی آئی کی رپورٹ پر میڈیکل بورڈ کو مشاہدے کی ہدایت کی گئی تھی ، ایف بی آئی رپورٹ کے مطابق سنندا پُشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا ۔
style="text-align: right;">
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نئی دہلی پولیس کو موصول ہوگئی ہے ، دلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس خصوصی کمشنر برائے امن و امان دیپک مشرا اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کو دوبارہ عدالتی کارروائی کا سامنا کر ناپڑ سکتا ہے سنندا پُشکر جنوری 2014 میں نئی دلی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں ۔